2

شہری کی ہلاکت کے کیس میں نامزد 2پولیس اہلکار گرفتار

پشاور(نامہ نگار)دوران حراست شہری کی ہلاکت کے کیس میں نامزد پولیس اہلکاروں کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج پشاور طلاء محمد نے دونوں پولیس اہلکاروں کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں جسکے بعد پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پولیس اہلکار مطیع اللہ اور سعود خان سفید ڈھیر پولیس پوسٹ میں تعینات تھے، دونوں پولیس اہلکاروں نے گاڑی چوری کے الزام میں ایک زخمی شہری کو حراست میں رکھا، حراست کے دوران شہری محمد اعجاز سکنہ ریگی کی موت واقع ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں