شہری کے گھرسے14تولے زیور اور63لاکھ کی نقدی چوری کرلی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں کا گروہ شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 14تولے طلائی زیورات اور 63لاکھ کی نقدی ودیگر قیمتی سامان لے اُڑا’ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ مصطفی آباد کے رہائشی محمد اسلم نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ سو رہے تھے کہ آدھی رات کے وقت نامعلوم چور چھت کا آہنی جنگلا کھول کر گھر میں داخل ہوئے اور مختلف کمروں کے تالے توڑ کر گھر کی تلاشی لیتے ہوئے سیف الماری سے 14تولے طلائی زیورات’ 63لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں