شہری کے گھر 3کروڑ کی واردات،مخالفین کی فائرنگ سے 2سگے بھائی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون میں شہری کے گھر 3کروڑ کی واردات’ نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر کی تلاشی لیتے ہوئے ملکی وغیر ملکی کرنسی’ پرائز بانڈز’ طلائی زیورات گھڑیاں’ قیمتی سامان لے اُڑے’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق مسلم ٹائون کے رہائشی شاہد سلیم نے بتایا کہ تین نامعلوم چوروں کا گروہ اس کے گھر داخل ہوا اور مختلف کمروں اور الماریوں کے تالے توڑ کر 3کروڑ روپے مالیت نقدی’ پرائز بانڈز’ پائونڈز’ قیمتی گھڑیاں’ طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں واردات کی اطلاع پولیس کو کی تو سرگودھا روڈ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ ابھی تک واردات کرنے والے عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔دریں ثنائ۔جڑانوالہ(نامہ نگار) دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2سگے بھائیوں کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں چک نمبر 357گ ب کو رہائشی شہباز گورمے فیکٹری میں کام کرتا ہے گزشتہ روز اسکا بھائی شامہند علی اسے لینے چک نمبر 281گ ب پتھو رانا سٹاپ پر کھڑا تھا کہ اسی دوران مخالفین ملازم وغیرہ نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں دونوں کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں