54

شہر اقتدار ”کفن پوشوں”سے واگزار،گنڈا پور ،بشریٰ بی بی کارکنوں کو بے آسراچھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) وفاقی دارالحکومت ”کفن پوشوں” سے واگزار کرا لیا گیا’ صفائی شروع کر دی گئی’ شہری زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی’ بشریٰ بی بی’ علی امین گنڈا پور ایک بار پھر کارکنوں کو بے آسرا چھوڑ کر مانسہرہ جا پہنچے’ آپریشن مڈنائٹ باقاعدہ حکمت عملی کے تحت ہوا کہ کارکنوں کو گھیر کر انجام تک پہنچایا جائے، رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم میں شرپسندوں کے خلاف سخت ترین آپریشن کا فیصلہ ہوا، آپریشن میں تمام سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا، رات 8 بجے جب بجلی بند کی گئی ملحقہ مارکیٹیں خالی کرائی گئیں تو علی امین گنڈا پور سمجھ گئے کہ اب کچھ ہونے والا ہے وہ بڑی خاموشی سے نکلنے لگے تو کارکنوں نے انہیں باہر نہیں نکلنے نہیں دیا اور سخت ترین ردعمل دیا لیکن آپریشن شروع ہوتے ہی لیڈرشپ خاموشی سے بھاگ نکلی کارکن بے یارومددگار رہ گئے وہ مزاحمت نہ کر سکے اور گرفتار ہوئے یا فرار ہو گئے، شہر میں اب حالات بہتر ہیں البتہ ”گنڈا پور” کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ہے ان کیخلاف جلد ہی کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں