شہر میں صفائی کا نظام مزید بہتر کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام مزید بہتر کریں۔انہوں نے ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹس پر کچرا نظرنہیں آنا چاہیے جبکہ شاہراں کی واشنگ کے پروگرام پر عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات زیروکریں اس ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں۔فوری طور پر کیٹینرز رکھوائیں۔رورل ایریاز میں ڈور ٹو ڈور صفائی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں