شہر میں پارکنگ کے بڑھتے مسائل کو فوری حل کیا جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)چیمبرآف کامرس کے سابق صدر میاں زاھد اسلم نے کہا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے شہروں میں رش ہے ٹر یفک کے مسا ئل روز بروز بر تے جا رہے ہیں فیصل آبا د کی انتظا میہ اور ٹریفک پو لیس افطاری سے پہلے اور دوران رو زہ داروں کے لئے بہتر ی لا نے کے لئے بر یء طر ح نا کام ہیںوزیراعظم پاکستان’ وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے مانچسٹر’ اور تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میںپارکنگ کے گمبھیرمسائل کو فوری حل کیا جائے ، عرصہ دراز سے چنیوٹ بازار کے باہر پارکنگ پلازہ کے التواء کا مسئلہ حل کر کے فیصل آبا د کے عوا م کو سہولت دی جائے ، فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی’ شکستہ سڑکوں کی تعمیر’ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں’ وفاقی اور پنجاب گورنمنٹ کو اس سلسلہ میں خصوصی گرانٹ مختص کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں