شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج،خوبرو لڑکیاں بھی نیٹ ورک میں شامل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج’ شہر بھر کے چوراہوں’ مارکیٹوں’ گلی’ محلوں میں مختلف روپ دھار کر بھیک مانگنے لگے جبکہ خوبرو لڑکیاں بھی نیٹ ورک میں شامل ہو گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے اہم چوراہوں’ مارکیٹوں’ گلی محلوں میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور گروپوں کی شکل میں شہر کے اہم چوراہوں پر گاڑیاں’ رکشے’ موٹرسائیکل رُکتے ہی ان کے گرد جمع ہو جاتے ہیں اور اگر شہری ان کو معاف کرنے کا کہے تو اس پر طنز کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ٹریفک کے بہائو میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں جبکہ پیشہ ور بھکاری معذور بن کر شہر کی اکثر مارکیٹوں میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور افسوسناک بات ہے کہ نوجوان خوبرو لڑکیاں بھی ان کے نیٹ ورک میں شامل ہو چکی ہے۔ برقہ پہن کر ہاتھ میں مبینہ طور پر بیمار والدہ کی دوائی کی پرچی لئے اکثر مارکیٹوں اور گلی’ محلوں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں اور مبینہ طور پر بعض پیشہ ور بھکارن دعوت گناہ بھی دیتی ہیں۔ اگر کوئی شہری بھیک دینے کیلئے دروازہ کھولے تو بھکاریوں کا گروہ اس گھر پر یلغار کرا لیتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذریعے شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے بھکاریوں کو پکڑنے کی مہم شروع کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث محکمہ سوشل ویلفیئر نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ شہری حلقوں نے کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے گروہوں سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں