شہر کو جرائم سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے،DPOٹوبہ

کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ739گ ب علاقہ تھانہ بھسی میں کھلی کچہری ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے کھلی کچہری میں عوا م الناس کے مسائل سنے اور انکے موقع پر ہی حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے ۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوامی شکایات سنی اور کہا کہ انکے یہا ں آنے مقصد عوام کے مسائل خود انکی دہلیز پر سننا اور انکے حل کے لیے موثر اقدام کرنا ہے انہوں لوگوں کی شکایات کے بارے میں متعلقہ افسران کو فوری احکاما ت جاری کیے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کو جرائم سے پاک سٹی بنانا ہمارا عظم ہے جس کے لیے ہمیں عوام کا بھر پور تعاون درکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں