34

شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈپٹی کمشنر متحرک ہو گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی ہدایات پرشہری خوبصورتی کے اقدامات کا تسلسل جاری ہے اس ضمن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے جھال چوک میں خوبصورت پلانٹیشن کے ساتھ دیدہ زیب شیڈز بھی نصب کردیئے جس کے معیاری پینٹ ورک سے اچھوتا منظر نظر آنے لگا جبکہ رات کے اوقات میں لائٹنگ سے مزید دلکش ماحول نظر آنے لگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری خوبصورتی پر بھرپور فوکس ہے،شہریوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کے خوبصورتی کے اقد ا ما ت کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں