شہر کے اندر زونگ کی فرنچائز کا قیام خوش آئند ہے

سرگودھا (بیوروچیف)زونگ 4Gکی اندرون شہر فرنچائز میں صارفین کو بہترین سروس فراہم کی جارہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ھے مین شہر کے اندر زونگ کی فرنچائز کا قیام خوش آئند ہے جس سے ہماری مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح روڈ نزد ٹرسٹ پلازہ سرگودھا پر حسیب ٹیلی کام کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک خرم مہدی جنہوں نے زونگ فرنچائز بناکر شہریوں کی مشکلات میں نمایاں کمی کی ہے کیونکہ اس سے پہلے زونگ کی فرنچائز شہر سے باہر کافی فاصلے پر ہے جس سے لوگوں کی رسائی مشکل تھی مگر مین شہر فاطمہ جناح روڈ پر فرنچائز بننے سے زونگ کے صارفین کی مشکلات کم ہوگئی ہیں حسیب ٹیلی کام زونگ فرنچائز میں صارفین کو بہترین سروس اور سہولیات میسر ہیں خوش اخلاق فی میل عملہ زونگ صارفین کو معیاری سروس فراہم کر رہا ہے۔۔شہریوں کا کہنا ہے زونگ فرنچائز کا فاطمہ جناح روڈ پر قیام ایک دلیرانہ فیصلہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں