شہر کے 8بازاروں میں گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہر کے آٹھ بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ”وہیکل فری” قرار دیتے ہوئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ آج 13جنوری سے آٹھ بازاروں میں گاڑیاں’ موٹرسائیکلیں’ چنگ چی رکشہ سمیت ہر قسم کی وہیکلز کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔ شہریوں کو کاروں’ موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے کوتوالی روڈ پر سروس روڈ’ پارکنگ پلازہ بیرون چنیوٹ بازار اور راجباہ روڈ پر لنڈا بازار (سابق میونسپل کارپوریشن آفس) میں پارکنگ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔دکانداروں’ تاجروں اور شہریوں کو پیدل جانا پڑے گا’ جس پر عملدرآمد کیلئے نفری تعینات کر دی گئی۔ تاجروں اور دکانداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ علاوہ ازیں لوڈر گاڑیوں کو لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے کوئی لائحہ عمل طے بھی نہیں کیا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں