شہر ی کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر6لاکھ نکلوالیے گئے

سرگودھا(بیوروچیف) سیٹلائٹ ٹائون میں بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاری رقم نکلوا لی گئی۔ پولیس کے مطابق 73سالہ پینشنر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم لینے والا شخص پولیس وردی میں تھا اور اسے رقم نکلوانے کا10روز بعد علم ہوا۔بزرگ شہری کے مطابق ملزم نے ان کے اکائونٹ سے 6لاکھ 21ہزار روپے کی رقم نکلوالی۔پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اورملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں