شہزاد ہ علی اکبر کا جشن ولادت احترام سے منایا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی فیصل آباد میں خاندان رسالت کے چشم چراغ حضرت شہزادہ علی اکبر ابن امام حسین علیہ السلام کا جشن ولادت امام بارگاہ درعباس پیپلزکالونی فیصل آباد نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ معروف قصیدہ گو سید وفا عباس نقوی اور عرفان علی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی اکبر ابن حسین علیہ السلام خاندان نبوی میں جمال پیغمبری کاآئنیہ تھے ۔ ان کا روشن و جمال چہرہ مثل پیغمبر کے منور چہرہ سے چمکتا تھا اسی وجہ سے جب حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے نانا رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جمال کی زیارت کی خواہش ہوتی تو اپنے فرزند شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کے چہرہ کو دیکھ لیتے جب امام حسین علیہ السلام کا دل چاہتا تو ان سے قرآن کی تلاوت سنتے۔ حضرت علی اکبر علیہ السلام کا حسن اخلاق رسالت ماب کا آئینہ تھے آپ نے اپنے والد امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ کربلا کا رخ کیا معرکہ کربلا میں جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاندان اہلیبت کے ہمراہ جام شہادت نوش فرمایا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں