شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے اوایس ٹی کی مداح نکلیں

لاہور (شوبز نیوز) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد غیر معمولی شہرت حاصل کی۔شو میں مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی آن سکرین کیمسٹری نے انہیں سوشل میڈیا سٹار بنا دیا اور آج بھی یہ جوڑی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔شہناز گل اس وقت بالی ووڈ کی مقبول اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، وہ فلموں، میوزک ویڈیوز اور مختلف ڈیجیٹل پراجیکٹس میں مسلسل جلوہ گر نظر آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے حالیہ مقبول ڈرامے کے او ایس ٹی میری زندگی ہے تو پر پرفارم کرتی دکھائی دیں، ویڈیو کے ساتھ شہناز گل نے کیپشن میں لکھا اس گانے کی دیوانی ہوں یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں