شہید بھٹو نے عوام کو جمہوری حقوق کا شعور دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل در اصل پاکستان کی آزادی، خود مختاری کیخلاف گھنانی سازش تھی ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پوری زندگی استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے جدو جہد کی اور اب اس مشن کے نگہبان بلاول بھٹو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 118 ملک ذوالفقار علی نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے جمہوری حقوق کا شعور دیا ، انہوں نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی مضبوط آواز بنے جبکہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور اس ایٹمی پروگرام کی بدولت آج ملک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں