شہید بینظیر بھٹو کی72ویں سالگرہ

لاڑکانہ (نامہ نگار) پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آج 72 ویں سالگرہ، شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔شہیدجمہوریت اورپاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹوشہید کی آج 72ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،تقریبات میں شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی، جمہوریت کے لئے خدمات اور شہادت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی لاڈلی بیٹی بے نظیر بھٹو 21جون 1953کوکراچی میں پیداہوئیں،والدنیاپنی لاڈلی بیٹی کانام بچپن میں پنکی رکھا،بینظیربھٹونیاعلی تعلیم آکسفورڈاورہاورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی، بے نظیر بھٹو نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ کئی ممالک کا دورہ کیا۔والد کی گرفتاری کے بعد بے نظیر بھٹونیوالدہ بیگم نصرت بھٹوکے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی کا باک ڈور سنبھالی اوربہت چھوٹی سی عمرمیں پارٹی کی قیادت سنبھالی،4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بے نظیر بھٹو کو گرفتار کرکے نظر بند کردیاگیا،بینظیربھٹونیتب سےآمریت کیخلاف جدوجہد کی اور بعد ازاں جلا وطنی اختیار کی، 1986کو جب جلاوطنی ختم کرکے بے نظیر نے لاہور کی سر زمین پر قدم رکھا تو لاکھوں افراد نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو1987میں آصف علی زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، 1988 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بے نظیر بھٹو ایشیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں لیکن1990میں ان کی حکومت کوبرطرف کیا گیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو 1993میں دوسری بار وزیر اعظم بنیں،1996میں ایک بار پھر ان کی حکومت کو برطرف کیا گیا، محترمہ بے نظیر بھٹو نے دوسری بارجلاوطنی کے بعد2007میں کراچی کی سرزمین پر قدم رکھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک بار پھرپورے ملک میں انتخابی مہم شروع کی، انتخابی مہم کے دوران ہی 27 دسمبر 2007 کولیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرکے واپس آرہی تھیں کہ دہشت گردوں نے اپنے عزائم کی تکمیل میں محترمہ بینظیربھٹوکوشہیدکردیا۔ دختر مشرق، شہید جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی شہرت یافتہ سیاسی رہنماتھیں،وہ تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں