شہید بے نظیر بھٹو پارک جڑانوالہ کو کچرا منڈی میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 101رانا شعیب شفقت ایڈووکیٹ نے تحصیل صدر رانا شفقت بھٹی،حاجی ملک خالد جاوید،رانا سیلم ٹیپو،ثنا اللہ ثانی و دیگران کے ہمراہ اپنے ڈیرے واقع لاہور روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام پورہ ریلوے گرانڈ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے شہید بینظیر بھٹو نے نام سے تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھا جہاں عوام کی سیر و تفریح کیلئے جھولے پودے اور خوبصورت درخت لگائے گئے ہیں رانا شعیب شفقت ایڈووکیٹ سابق ٹکٹ ہولڈر نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب پارک میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کنویں بنائے جا رہے ہیں جن کی تعمیر سے پارک کی نہ صرف خوبصورتی ختم ہو گئی بلکہ زیر زمین پانی بھی زہر آلودہ ہونے کا خدشہ لاحق ہو گا جڑانوالہ میں شہید بینظیر بھٹو پارک کو ایک منصوبہ کے تحت کچرا ہندی میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے بلکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے پارک میں سیر و تفریح کیلئے آنیوالے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں