شہید بے نظیر بھٹو کا مشن کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت جمہوریت پر حملہ تھی محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت صرف ایک عظیم رہنما کا سانحہ نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوریت پر ایک سنگین حملہ تھی انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ وہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور عالم اسلام کی باہمت رہنما تھیں جنہوں نے پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں