شہید عبدالرحمن فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کنجوانی(نامہ نگار) شہید کی موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہونے والے ایس ایس جی کمانڈر عبدالرحمن گجر کو اسکے آبائی گائوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے شہید شیر جوان سابق ملازم پاک آرمی کا بیٹا اور فیصل آباد کے علاقہ کنجوانی کے گاؤں540گ ب سرانواں کا رہائشی تھا اور گزشتہ شب آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا تھا جسے اتوار کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ایس پی صدر ڈویژن تاندلیانوالہ ،ڈی ایس پی تاندلیانوالہ ،ڈی ایس پی سمندری ،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کے علاوہ پاک فوج کے کرنل امتیازاور میجر شاہدکی قیادت میںپاک فوج کے ایک دستے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سعداللہ بلوچ،ممبر صوبائی اسمبلی نور شاہد نوراور علاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی،سماجی ،صحافی اور وکلاء کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کرکے شہید کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اورپاک فوج کے حق میں پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے بعد ازاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید عبدالرحمن کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور لحد میں اتار دیا پاک فوج کے کرنل نے آرمی چیف عاصم منیر کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں