شہید وکیل حسن آبائی گائوں میں سپردخاک

جڑانوالہ(نامہ نگار) شہادت کا رتبہ پانیوالے سپوت جڑانوالہ کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 629گ ب کے رہائشی نوجوان وکیل حسن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،شہادت کا رتبہ پانیوالے نوجوان کا جسد خاکی جب گائوں میں پہنچا تو اہل دیہہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں شہادت کا رتبہ پانیوالے نوجوان کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جبکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں