شہید ہونیوالے شہریوں اور ساجد میر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائم مقام امیر مولانا علی محمد ابو تراب اور ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی ہدایت پر ملک بھر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ پروفیسر ساجد میر کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ قاری محمد حنیف ربانی قاری احمد حسن ساجد مولانا عبد المنان راسخ پروفیسر عبد الرزاق ساجد مولانا ابرار احمد ظہیر مولانا بہادر علی سیف قاری محمد ارشد چوہدری حبیب اللہ عطار میاں وقاص خالد مولانا محمد اشرف جاوید ڈاکٹر طارق عباس مولانا عبد الشکور کاظم افتخار احمد فراز حافظ زبیر احمد ظہیر مولانا احمد وقاص ظہیر مولانا حبیب الرحمن ساجد سعید احمد انصاری حافظ نصراللہ قاری امتیاز احمد سلفی و دیگر نے بھارت کی طرف میزائل و ڈرونز حملوں کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج ہماری آرمی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پاکستان امن و صلح کا پیامبر ہے آج دنیا نے ہمارے جوانوں کے حوصلے اور مہارت کا اندازہ لگا لیا ہو گا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پاک فوج کی طرف سے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر انہیں سلام پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں