شیخوپورہ روڈ پر سیٹلڈ سیوریج لائن مرمت کر لی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر شیخوپورہ روڈ سٹیم پاور کے قریب سیٹلڈ سیوریج مین لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی جسکے بعد متعلقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ گذشتہ دنوں شیخوپو رہ روڈ پر سٹیم پاور کے قریب سیوریج کی مین لائن سیٹلڈ ہو گئی تھی جس پر ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واسا انجینئرز کو متحرک کیا اور مشینری کو موقع پر پہنچانے کی ہدایت کی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے واسا انجینئرز اور سٹاف نے دن رات مسلسل محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے مین سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی مکمل کی جس کی نگرانی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز مقبول احمد سنپال نے کی۔ مین سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی کے بعد علی عرفان آباد ، شمس آباد ، امداد ٹائون، شفیع نور کالونی سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کو نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی ڈیلیوری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ شہریوں کی خدمت واسا فیصل آباد کی اولیح ترجیح ہے کیونکہ صارفین کا اعتماد ہے ہماری کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں