شیخوپورہ روڈ پر مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ ،ڈرائیور لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی، ڈرائیور کو چاقو کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ تاہم مسافر محفوظ رہے، تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد اے بلاک کے رہائشی ذوالفقار علی نے بتایا کہ وہ عنائت بس سروس سٹینڈ مینیجر اور ان کا مخالف ٹرانسپورٹرز طاہر جاوید وغیرہ سے روڈ پر جھگڑا چل رہا تھا گذشتہ شب ان کی بس بہاولپور سے براستہ فیصل آباد سے میر پور خاص کیلئے روانہ ہوئی۔ جس کو ڈرائیور مدثر حسین 65کے قریب مسافروں کولے کر جارہا تھا بس حاجی آباد کے قریب پہنچی تو مسلح ملزمان خالد، طاہر، بلال وغیرہ درجن بھر ملزمان نے بس پر فائرنگ کر دی ، بس کے شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے اور فائرنگ سے خوف و پھیلا دیا ، خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے۔ ، تاہم ملزمان نے ڈرائیور مدثر کو چاقو کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا ، کنڈیکٹر اور ہیلپرنے منت سماجت کر کے ڈرائیور کی جان بخشی کروائی ، مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا۔ جس پر پولیس نے اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں