شیخ اعجاز کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات،چناب کلب الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی سینیٹر رانا ثنااللہ خاں سے ملاقات ،چناب کلب کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر، سینیٹر رانا ثنااللہ خاں سے ملاقات کی۔ شیخ قیصر شمس گچھا ، شیخ مزمل سلیم ان کے ہمراہ تھے ۔ملاقات کے دوران ،چناب کلب کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر راناثناء اللہ خاں نے چناب کلب کے الیکشن میں امیدوار ایگزیکٹو ممبر شیخ مزمل سلیم اور پراگریسو الائنس کے نامزد امیدواروں کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرادی جس پرشیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ رہنمائی اور حمایت کرنے پر راناثناء اللہ خاں کے شکرگزارہیں اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار شیخ مزمل سلیم شیخ قیصر شمس گچھا نے اس شفقت اور مہربانی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں