شیخ اعجاز کی ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں وائٹل رول ادا کرنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ اعجاز احمد اپنے گروپ کے ساتھیوں اور شیخ فائونڈیشن لائیرز فورم کے صدر سیکرٹری، سابق سیکرٹری اپنے دست راست رانا مرتضی حکیم اور دیگر حمایتی گروپس کے لیڈرز کے ساتھ نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے بار روم پہنچے تو بار کے نو منتخب صدر رائے سیف الرحمان بھٹی، سیکرٹری بار سید وہاب شاہ، نو منتخب نائب صدر، جائنٹ سیکرٹری را حسن، لائبریری سیکرٹری اور نو منتخب فنانس سیکرٹری اقرا رانا نے شیخ اعجاز احمد اور انکے ساتھیوں کے ہاتھوں سے پھولوں کے ہار لیکر انکے گلے میں ڈال دئیے بار روم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا نومنتخب عہدیداروں نے پر تپاک استقبال کیا شیخ اعجاز احمد اور انکے ساتھیوں نے نو منتخب عہدیداروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور گلے میں پھولوں کی مالا ڈالی گئیں صدر اور سیکرٹری نے آنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا صدر سیف بھٹی نے کہا کہ میری پہلی انائونسمنٹ شیخ اعجاز کے گروپ لائل گروپ آف لائیرز کے سردار سہیل، ملک توصیف اعجاز ، چوھدری جمیل، رانا سہیل بابر جندل، شیخ توقیر سرور، مسعود سرور تارڑ(سابق سیکرٹریز بار) رانا رمضان، چوہدری ریاض اسلم ایڈدوکیٹس نے کی اور میری جیت کی بنیاد رکھی جس پر میں انکا دل سے مشکور ہوں، سیکرٹری بار نے کہا کہ آج اگر میں سیکرٹری بار ہوں تو جہاں میں تمام ممبران بار کااور مختلف گروپس کا مشکور ہوں وہاں میں یہ برملا اظہار کرتا ہوں کہ اگر شیخ اعجاز اور انکے دوستوں کا ساتھ میرے ساتھ نہ ہوتا تو میں اس مقام پر کبھی نہ ہوتا میری کیمپین کے ہیرو میرے بڑے بھائی شیخ اعجاز ہیں انشااللہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی بار کے ووٹ کو اور انتخاب کو کبھی شرمندہ نہیں ہونے دونگاتقریب کے اختتام پر شیخ اعجاز احمد اور انکے ساتھیوں نے اپنے ہاتھوں سے نو منتخب عہدیداروں کو مٹھائی کھلائی اور بار روم میں موجود سب وکلا میں تقسیم کی گئی پروگرام کے اختتام پر سید سجاد حیدر شاہ (سابق ممبر پنجاب بار کونسل) کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی اور نومنتخب کابینہ کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں