73

شیخ اعجاز کی شکایت شفیق گجر کو ”لڑ ”گئی

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد شہر کے صدر شیخ اعجاز احمد نے حالیہ دنوں لاہور میں منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے دوران سابق ایم پی اے چوہدری شفیق گجر کے متعلق بھرپور شکایت لگائی اور کہا کہ موصوف نے انکے پارٹی ٹکٹ کو شکست دینے کیلئے آزاد الیکشن لڑا جس کا میاں نواز شریف نے بہت زیادہ برا منایا۔ ذرائع کے مطابق شیخ اعجاز احمد کی اسی شکایت کی وجہ سے ہی شفیق گجر کو الیکشن 2024ء کاپارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ چوہدری شفیق گجر اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے متعلق کیا طے کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں