فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد شہر کے صدر ‘ممتاز قانون دان ‘سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا شاہد منیر منج ایڈووکیٹ کی کوششیں کامیاب’ DBAمیں وکلاء اور ان کی فیملیز کے لئے پاسپورٹ اور نادرا آفس کا قیام عمل میں آ گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے گزشتہ شام اس کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں آمد کے موقع پر ڈی بی اے کے عہدیداروں’ن لیگ کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اور وکلاء کی بہت بڑی تعداد میں رانا ثناء اللہ خاں کا استقبال کیا۔اس تقریب میں فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ملک تحسین اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جنہوں نے ڈسٹرکٹ بار میں بجلی کے ٹرانسفارمرز اور تاروں کی تبدیلی کے لئے خصوصی گرانٹ کے اجراء کا اعلان کیا۔ جس پر DBAانتظامیہ اور وکلاء نے ملک تحسین اعوان کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا۔بار روم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وہ خود اس معزز بار کے ممبر ہیں اس لئے انہیں اس بار کا وقار بے حد عزیز ہے۔ وکلاء کو درپیش تمام مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔ DBAمیں پاسپورٹ اور نادرا آفس کا قیا م اسی سلسلے کی پیش رفت ہے۔اس موقع پر DBAکے صدر رانا شاہد منیر منج ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں اور چیئرمین BODفیسکو ملک تحسین اعوان کا شکریہ ادا کیا۔
66