شیخ اعجاز 10 روزہ نجی دورے پر ترکی پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سابق MPAڈائریکٹر کوتھم فیصل آباد’ شیخ عظیم قاسم ایڈووکیٹ چیئرمین EDIFYگروپ آف کمپنیز کے ہمراہ 10روزہ دورہ پر ترکی پہنچ گئے۔ اپنے اس نجی دورہ کے دوران وہ ترکی کے شہروں استنبول اور انقرہ میں مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں گے جہاں پر وہ ITانفارمیشن ٹیکنالوجی ،ہوٹل آپریشننز اور ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ کے شعبہ جات میں مختلف یادداشتوں پر دستخط کریں گے اور خاص طور پر فنی تعلیم کے حوالہ سے جس میں شیف اور کلنری آرٹس کے شعبوں میں سکلڈ لیبر اور اس شعبہ میں تعلیم یافتہ فارغ التحصیل طلبا و طالبات کی ترکی کے ہوٹلز اور دیگر اداروں میں جاب (نوکریوں) کے حوالے سے انکا خصوصی ایجنڈا ہوگا نیز ٹرکش فوڈ جو کہ روز بروز پاکستان میں مقبول ہورہا ہے اس کے شیفس کے تبادلہ اور مین پاور سپلائی کے سلسلہ میں بھی اہم پیش رفت ہوگی اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سٹوڈنٹس کی راہنمائی کے حوالہ سے مشہور زمانہ ادارہ EDIFY بھی اپنی خدمات کے حوالہ سے مختلف یادداشتوں پر دستخط کرے گا اس مصروفیت کے علاوہ شیخ اعجاز احمد اور انکا وفد تاریخی ورثہ کے حامل اپنے دوست ملک ترکی کے مشہور مقامات کی سیر و سیاحت کیلئے بھی ترکی میں مصروف دن گزارے گا دوست احباب سے نیک خواہشات اور دعائوں کی درخواست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں