شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے والی نصرت فاریہ گرفتار

ڈھاکہ (شوبز نیوز) بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر امیگریشن پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بنگلہ دیشی اداکار نصرت فاریہ نے شیخ مجیب الرحمن کی بایوپک مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔نصرت فاریہ کے خلاف دارالحکومت کے وتارا پولیس سٹیشن میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، ان پر جولائی کی بغاوت کے دوران قتل کی کوشش کا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں