27

شیخ رشید کے گھر میں ڈکیتی

اسلام آباد (بیوروچیف)سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے گھر میں ڈکیتی ہو گئی۔اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج عدالت کو بتایا ہے کہ ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے اور چور 7 لاکھ روپے لے گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونز کے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، بلاول اور دیگر پرائیوٹ مافیا کے جہاز استعمال کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے میرا خیال تھا ریٹائر ہو جاوں لیکن اب میں انہیں ختم کر کے دم لوں گا، مجھے لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں