33

شیخ یوسف کی بہت بڑی ریلی کیساتھ کنونشن میں شرکت

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سینئر نائب صدر ‘ سابق ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف الفتح گرائونڈ میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں شرکت کرنے کے لئے ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ شامل ہوئے۔ شیخ یوسف کی رہائش گاہ سے شروع ہونے والی ریلی میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کا بہت بڑا قافلہ شامل تھا۔ جس کے شرکاء نواز شریف زندہ باد’ شیخ یوسف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ قائدین نے شیخ یوسف کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں