64

شیخ یوسف کی لندن میں میاں نواز شریف کیساتھ اہم ملاقات

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد شیخ محمد یوسف نے لندن میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور میاں نواز شریف کی طرف سے 21اکتوبر کو پاکستان واپسی کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا۔اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی ‘ خوشحالی اور سلامتی کے لئے میاں محمدنواز شریف کی وطن واپسی ناگزیر ہو چکی ہے۔ 21اکتوبر کو میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال ثابت کر دے گا کہ آج بھی میاں نواز شریف پاکستانی قوم کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں