شیخ یوسف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 114′ سابق ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف کے صاحبزادے بیرسٹر شیخ ارسلان یوسف کی دعوت ولیمہ کریم پیلس مارکی ستیانہ روڈ میں ہوئی’ دعوت ولیمہ کی تقریب میں نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ سی ٹی او فیصل آباد ناصر جاوید رانا’ سابق ایم این ایز حاجی محمد اکرم انصاری’ میاں عبدالمنان’ بیرسٹر راجہ دانیال احمد ایم این اے’ سابق ایم پی ایز خواجہ محمد اسلام’ چوہدری فقیر احمد ڈوگر’ رانا شعیب ادریس خاں’ حاجی اجمل چیمہ’ رانا علی عباس خاں’ خان بہادر ڈوگر’چوہدری ریاض گجر’ سینیٹر طلال چوہدری’ بلال چوہدری ایم این اے’ مسلم لیگ (ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن’ انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے صدر شوکت علی رانا’ سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا’ ایگزیکٹو ممبر ایف سی سی آئی فیصل علی رانا’ میاں منور’ ریاض انجم’ سابق چیئرمین واسا میاں عرفان منان’ ناصر بٹ’ رانا اویس زاہد’ امین ملک’ طارق انجم’ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد’ غلام حسین شاہد’ چوہدری اختر علی’ محمد نوید’ پی اے ٹو شیخ یوسف میاں مجاہد’ رانا سہیل’ میاں جاوید ننھا’ ڈاکٹر شہزاد چیمہ’ محمد عدنان’ رانا عابد’ عاصم خان’ حمد اسلام خواجہ’ چوہدری زاہد عمران گجر’ اخواص قریشی’ شیخ سردارلاہوریا’ شیخ محمد فیاض’ میاں رشید’ چوہدری افضل گجر’ رانا عطائ’ میاں اجمل’ علی ڈوگر’ رانا وارث حسین’ میاں عابد’ افتخار اکرم انصاری’ توصیف نواز خاں’ میاں کاشف مشتاق’ میاں عامر’ میاں مبارک’ رائے عامر اقبال’ میاں شہزاد’ عمران شاہین’ عدنان سیالوی’ بائو جٹ’ میاں الیاس’ میاں ضیغم مختار’ میاں خلیل’ سیٹھ عمران کموکا’ شجر کموکا’ میاں خلیل’ بابا موج بہار’ تنویر حسین تارڑ’ رانا عدنان بشیر’ عمران پٹھان کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں اور حلقہ کے لوگوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ تقریب میں شیخ محمد یوسف اپنے بھائیوں شیخ محمد نعیم’ شیخ محمد حفیظ’ صاحبزادوں شیخ بلال یوسف’ شیخ حارث یوسف ‘اپنے پرسنل سیکرٹری میاں مجاہدکے ہمراہ اور دیگر عزیزواقارب اور دوستوں کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں