شیشہ حقہ کی محفل جمانے والے 13نوجوان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے افغان آباد میں رانا واٹر لینڈ اینڈ سوئمنگ پول پر شیشہ حقہ کی محفل جمانے والے درجن بھر نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شیشہ حقہ’ شیشہ فلیور کے پیکٹس اور سامان قبضہ میں لیکر ان کے خلاف اینٹی سموکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گلبرگ کے سب انسپکٹر عمران خان کو اطلاع ملی تھی کہ افغان آباد نمبر1 گلی نمبر11 میں رانا واٹر لینڈ اینڈ سوئمنگ پول پر بعض منچلے نوجوان شیشہ حقہ سموکنگ کرتے ہوئے ہلڑبازی کر رہے ہیں، جس پر انہوں نے ماتحت عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو رانا واٹر لینڈ پر بڑی بڑی لائٹس روشن تھیں اور منچلے نوجوان شیشہ حقہ رکھ کر سموکنگ کرتے ہوئے اونچی آواز میں قہقہے لگا رہے تھے، جس پر مذکورہ نوجوانوں امیر حمزہ’ سنیل شہباز سندھو’ محمد وجاہت حسین’ اسد رسول’ شاہ زیب’ اسامہ حنیف’ محمد دانیال’ شمس الرحمان’ محمد قدیر’ محمد منعم جاوید اسلم’ اسامہ’ محمد ریحان اور محمد موذن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شیشہ حقہ’ شیشہ فلیور کے 10عدد پیکٹس اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر حوالات میں بند کر دیا جبکہ سوئمنگ پول کا مالک ہارون عرف ہنی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پکڑے جانے والے نوجوانوں سے بازپرس کرتے ہوئے فرار ہونیوالے سوئمنگ پول کے مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں