شیفالی کی موت دل کے دورے سے نہیں کالے جادو سے ہوئی’ شوہر پراگ تیاگی کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گانے کانٹا لگا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت کے ایک سال بعدان کے شوہرنے دعویٰ کیاہے کہ ان کی موت کالے جادوسے ہوئی۔شیفالی کی موت کو تقریبا ایک سال گزر چکا ہے،وہ جون 2025 میں 42 سال کی عمر میں چل بسی تھیں، طبی رپورٹس کے مطابق موت کی وجہ کارڈیک اریسٹتھی۔شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے ایک نیا دعوی کردیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی موت کو صرف طبی وجوہات تک محدود نہیں سمجھتے، پراگ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ان کے خیال میں شیفالی پر کالا جادو کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں