شیوننگ سکالرشپ کیلئے 32 پاکستانی منتخب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے لئے شیوننگ سکالرشپ میں پاکستانیوں نے8 ہزار درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 32پاکستانی کامیاب منتخب ہوگئے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ تعلیم کے حصول کیلئے آنے والوں کا خیر مقدم کرتا ہے، شیوننگ سکالرشپ کے طالبعلموں کیلئے روشن مستقبل منتظر ہے، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلیم کے فروغ کا مشن جاری ہے۔شیوننگ سکالرشپ کیلئے منتخب ہونے والے طالبعلموں کی روانگی سے قبل منعقدہ تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ شیوننگ سکالرشپ کیلئے پاکستان سے آٹھ ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جو کسی بھی ملک سے یہ بہت بڑی تعداد ہے،ان میں صرف 32 کامیاب ہوئے اور ان کی شیوننگ سکالرشپ کی درخواستیں منتخب ہوئیں۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ میں ان سب کو بہت مبارک دیتی ہوں، آپ کو شیوننگ سکالرشپ اور کامن ویلتھ سکالرشپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں