شیڈولنگ چیلنجز۔ پی ایس ایل 11 کا پھر سے آئی پی ایل سے ٹکرائو کا امکان

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی طرح پی ایس ایل 11 بھی اگلے سال اپریل مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کو ری شیڈول کرنا پڑے گا۔ محدود وقت کے پیش نظر اس دسمبر میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز پر عمل درآمد بہت مشکل لگتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد روایتی طور پر فروری مارچ میں ہوتا ہے لیکن اس سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان میں ہونے کی وجہ سے ایونٹ کو آئی پی ایل کے شیڈول سے اوور لیپ کرتے ہوئے اپریل اور مئی میں دھکیل دیا گیا۔اگلے سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فروری سے مارچ میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں