صائم ایوب انجری کا شکار’ڈاکٹرز کا آپریشن سے انکار

لندن(سپورٹس نیوز)ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اوپننگ بلے باز صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر انہیں علاج کے لیے فوری لندن لے جایا گیا۔ اب ان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بتایا ہے کہ لندن میں صائم ایوب کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بیٹر کا آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کرکٹر کو سرجری کی ضرورت نہیں اور وہ ری ہیب پلان پر عمل کر کے مکمل فٹ ہو سکتے ہیں۔تاہم ان کے بحالی پروگرام کے ذریعے فٹنس حاصل کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں