صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 رنز کرنیوالے 9ویں بیٹر بن گئے

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میچ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کر لیے۔23 سالہ اوپنر نے میچ میں شرکت سے قبل 983 رنز بنا رکھے تھے، صائم نے پاکستان کی اننگز کے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر شاندار چوکھے مار کر اپنے ہزار رنز مکمل کیے۔اس اعزاز کے ساتھ ہی صائم ایوب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز بنانے والے نویں بیٹر بن گئے، اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں