صائم ایوب کو فوراً پی ایس ایل کھلانا غلطی تھی’ مشتاق احمد

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی سابق چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کے بالنگ کوچ نے اوپنر صائم ایوب کی ناکامیوں پر کب کشائی کردی۔ پشاور زلمی کے بالنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو انجری کے بعد براہ راست پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 میں کھلانا پڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ انجری سے واپس لوٹتے ہیں تو صرف نیٹ سیشنز ہی کافی نہیں ہوتے، فارم اور ردھم کو چیک کرنے کیلئے میچ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل صائم ایوب کو کچھ کلب میچز کھیلنا چاہیے تھے یا ہم ان کیلئے پریکٹس کا اہتمام کرتے تاکہ وہ اپنا کویا ہوا ردھم حاصل کرسکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دورہ جنوبی افریقہ میں انجرڈ ہونے والے صائم نے پی ایس ایل 10 میں واپسی پر اپنے پہلے میچ میں ففٹی بنائی مگر اس کے بعد سے بیٹ خاموش ہے، گزشتہ میچ میں اسلام آباد کے خلاف بھی وہ صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور دورہ نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں