صائم کے آئوٹ ہوتے ہی مداح کا دلچسپ ردِعمل

پالی کیلے (سپورٹس نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ایک پاکستانی مداح کا دلچسپ اور حیران کن ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آٹ ہو گئے، انہیں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے شارٹ گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران کیچ آٹ کرایا۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد آرچر نے منفرد انداز میں جشن بھی منایا۔چند لمحوں بعد کیمرہ اسٹیڈیم میں موجود ایک پاکستانی مداح پر گیا جس کے چہرے پر مایوسی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات نمایاں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں