صاحبزادہ حامد رضا سمیت 20افراد کی ضمانت میں توسیع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی عدالت نے 24نومبر کو گھیرائو جلائو کے مقدمات صاحبزادہ حامد رضا سمیت 20ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔ ملزمان کی ضمانت میں توسیع تھانہ نشاط آباد میں درج دو مقدمات میں کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 24نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کے موقعہ پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے اسلام آباد جانے سے روکنے کے دوران موٹروے پر پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر پتھرائو بھی کیا تھا اسکے علاوہ ملزمان کی طرف سے مختلف مقامات پر گھیرائو جلائو کے دوران آگ بھی لگائی گئی تھی جس کے بعد نشاط آباد پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف دو مقدمات درج کیے تھے جس میں صاحبزادہ حامد رضا’ حسن ذکاء نیازی’ ندیم صادق ڈوگر’ بشارت ڈوگر اور دیگران کو نامزد کیاگیا ہے ان مقدمات میں ملزمان صاحبزادہ حامد رضا’ حسن ذکاء نیازی’ ندیم صادق ڈوگر’ بشارت ڈوگر سمیت 20ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہوئی جبکہ ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں