صاحبزادہ حامد رضا کو سزا قانون کے منافی دی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے صاحبزادہ حامد رضا کو سنائی گئی سزا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو سنائی گئی سزا اور ان کو اسمبلی کی رکنیت سے محروم کرناانصاف قانون اور عدالتی شفافیت کے منافی ہے وہ سنی جماعتوں کے ایک اتحاد سنی اتحاد کونسل کے نہ صرف سربراہ ہیں بلکہ ایک بہت بڑے دینی ادارے اور آستانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں امن امان کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے وہ دہشت گردی کا کیسے حصہ بن سکتے ہیں، حکمران عدلیہ پر دبائو ڈال کر اس قسم کے فیصلے کرانے سے گریز کریں اس سے قانون کی عملداری اور انصاف کے سب دعوے بے معنی ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں