50

صاحبزادہ حامد رضا کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 104صاحبزادہ حامد رضا ”مینار” کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں،ان کے خلاف 9مئی واقعات کے بعد تھانہ ریل بازار میں مقدمہ درج ہے جس پر انہوں نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیا اورعدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواراین اے 104صاحبزادہ حامد رضا کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں