45

صاحبزادہ حسین رضا نے برطانیہ نے LLM کی ڈگری حاصل کرلی

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد کے پوتے’ قائد اہلسنت’ تحریک ختم نبوت کے عظیم مجاہد صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند’ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ایم این اے کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ محمد حسین رضا نے برطانیہ سے قانون کی ڈگری (LLM) حاصل کر لی UNIVERSITY OF ESSEX نے انہیں ڈگری جاری کر دی ہے۔ جس پر صاحبزادہ محمد حسین رضا کو مذہبی’ سیاسی’ کاروباری حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں