صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا دورہ جامعہ حقانیہ

ٰفیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا دورہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کی اوراجتماع سے خطاب کیا۔ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مولانا حامد الحق پرحملہ آور قوتوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے اور قاتلوںکو بے نقاب کیا جائے۔ دار العلوم حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ۔ مولانا راشد الحق مولاناعبد الحق ثانی سمیت جامعہ کے اساتذہ اور خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔ مولاناحامد الحق اور دار العلوم پر حملہ بزدلانہ دشمن کی کاروائی ہے۔ مولانا حامد الحق کی شہادت دینی حلقوں کیلئے بہت بڑا سانحہ اور صدمہ ہے۔ خود کش حملہ دہشت گردی ہے۔ اس موقع پر مولانا حامد الحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنوںبم دھماکہ قابل مذمت ہے۔بنوں دھماکہ انسانیت سوز واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں