صاحبزادہ فرحان رواں سال سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان رواں سال سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے۔ 29سالہ صاحبزادہ فرحان نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 41گیندوں پر 74رنز سکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان رواں سال اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 20اننگز میں 62.7کی اوسط اور 172.2کے سٹرائیک ریٹ سے 1128رنز سکور کرچکے ہیںویسٹ انڈین بیٹر نکولس پوران رواں سال 24 اننگز میں 57 چھکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے، بنگلہ دیش کے تنزید حسین 16 اننگز میں 45 چھکے لگا کر تیسرے، جنوبی افریقی بیٹر ڈیوالڈ بریوس 16 اننگز میں 42 چھکے لگا کر چوتھے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 19 اننگز میں 39 بار گیند کو بائونڈری سے باہر پہنچا کر اس فہرست میں پانچویں جب کہ نوجوان پاکستانی بیٹر حسن نواز 17 اننگز میں 39 چھکے لگا کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں