صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20میں کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 10میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 243رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244رنز کا ہدف دیا۔صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106رنز بنائیانہوں نے ٹی 20کرکٹ میں چوتھی سنچری بنائی اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ٹی 20کرکٹ میں کرس گیل، کوہلی، جوز بٹلر، شبھمن گل اور صاحبزادہ فرحان چار سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں