صاحبزادہ فرحان نے ٹی20میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں صاحبزادہ فرحان 15 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے لیکن اس سے پہلے ہی وہ کیلنڈر ایئر میں 1500 رنز مکمل کرچکے تھے۔صاحبزادہ فرحان نے رواں سال 35 اننگز میں اپنے 1500 رنز مکمل کیے ہیں اور وہ چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے سال 2019، 2021 اور 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی دو مرتبہ 2021 اور 2022 میں سال میں1500رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں