صاحبزادہ فرحان پاکستان کے لیے انفرادی ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیلنے والے پلیئر بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20کپ 2025 میں پشاور ریجن کے لیے کھیلتے ہوئے کل کوئٹہ ریجن کے خلاف صرف 72گیندوں پر 162رنز سکور کرڈالے۔پچھلے تین میچوں میں پہلے ہی ایک سنچری اور 2نصف سنچریاں بنانے کے بعد 29 سالہ صاحبزادہ فرحان اس کھیل میں ناقابل یقین فارم کے ساتھ آئے اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔صاحبزادہ فرحان نے 72 گیندوں پر 14 چوکوں اور11چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست162رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان کا اسکور پاکستان کے کسی بھی ٹی ٹونٹی بیٹر کا سب سے بہترین انفرادی سکور ہے، ان سے قبل 2017 میں اسلام آباد کے خلاف لاہور وائٹس کے لیے کامران اکمل نے 150 ناٹ آٹ رنز بنائے تھے۔یہ کرس گیل کے 2013 میں 175 اور ایرون فنچ کے 2018 میں 172 کے بعد T20 کی تاریخ کا مشترکہ تیسرا سب سے بڑا انفرادی سکور بھی ہے۔صاحبزادہ فرحان کے علاوہ مزید تین کھلاڑیوں ہیملٹن مساکڈزا (2016)، حضرت اللہ زازئی (2019) اور ڈیولڈ بریوس (2022) نے 162 ، 162 رنز بنا رکھے ہیں۔صاحبزادہ فرحان نے آخر 4 اننگز میں 114*, 62, 76, 162* رنز سکور کیے ہیں ۔ یہ 207 کی اوسط اور 189.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 414 رنز بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں